تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:28

بھارت سے ہاکی چیمپینزٹرافی کی میزبانی واپس لے لی گئی

جنگ نیوز -


کراچی…انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے ہاکی چیمپینزٹرافی کی میزبانی واپس لے لی ہے،جبکہ بھارت کو چیمپینزٹرافی میں شرکت کے لیے بھی کوالی فائنگ راوٴنڈ کھیلنا پڑیگا۔بھارت میں ہاکی کی دومتوازی فیڈریشنز کام کررہی تھیں جس پرایف آئی ایچ بھارت کووارننگ دے چکی تھی،بالآخر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے دسمبرمیں ہونیوالی چیمینزٹرافی کی میزبانی واپس لے لی،ایف آئی ایچ کے صدر Leandro Negreلینڈرو نیگرے کا کہنا ہے کہ بھارت کو چیمپینز ٹرافی سے محروم کرنے پرانہیں افسوس ہے لیکن ایف آئی ایچ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کرسکتی، چیمپئنز ٹرافی کینئے میزبان ملک کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا، بھارت جومیزبان کی حیثیت سے چیمپینزٹرافی میں شرکت کررہاتھااب کوالی فائنگ ٹورنامنٹ چیمیپنزچیلنج کے ذریعے ہی چیمپینزٹرافی میں شرکت کرسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.