تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:22

ناروے نے کرپشن کے باعث افغانستان کی امدادمنجمدکردی

جنگ نیوز -
ناروے نے کرپشن کے باعث افغانستان کی امدادمنجمدکردی

اوسلو…ناروے نے کرپشن کے باعث افغانستان کی2.52 امدادمنجمدکردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناروے کے نائب وزیرخارجہ نے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ جب تک افغان دارالحکومت کابل ، کرپشن اکینڈل میں ملوث ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ،کابل بینک،کی بدعنوانی کے الزامات سے بری الذمہ نہیں ہوجاتا اس وقت تک یہ امدادمنجمد رہے گی۔ناورے کے نائب وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈی نے بتایا کہ افغانستان میں ہمارے امدادی کام کا ایک بڑاحصہ اچھے طرزحکمرانی میں معاونت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ کابل بینک میں جو خوردبرد ہوا ہے وہ اچھے طرزحکمرانی کی مثال نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.