تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:51

جعلی دستاویزات پر ملائشیاجانیوالے 15افراد بے نظیرایئرپورٹ پر گرفتار

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… جعلی دستاویزات پرملائیشیا جانے کی کوشش کرنے والے15افراد کوبے نظیرائرپورٹ پرگرفتارکرلیا گیا۔بدھ کو ایف آئی اے کے مطابق گرفتارہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 12افراد جعلی ویزے پرملائیشیا جانے چاہتے جبکہ3 کے پاسپورٹ جعلی تھے۔ایف آئی کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ٹریول ایجنٹوں کوچارسے پانچ لاکھ روپے دے کرجعلی سفری دستاویزات بنوائیں۔سات ٹریول ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتارہونے والوں کے ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.