7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:48
ایس ای سی پی کا میوچل فنڈ کے فروغ کیلئے قانون میں ترامیم کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکیوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈز کے فروغ کے لیے متعلقہ قانون میں ترامیم کا اعلان کردیا ہے۔ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کی مشاورت سے ادارے نے این بی ایف سی اور نوٹیفائیڈ اینٹی ٹیز ریگولیشن 2008 کے قانون میں ترامیم کی ہیں۔ترامیم کے تحت میوچل فنڈ میں کم از کم سرمایے کی شرط کو ختم کرکے فنڈ کے حجم کو کم از کم 10 کروڑ روپے رکھنے کی شرط کو عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فنڈ مینیجر کی جانب سے بروکر کو دی جانے والی زیادہ سے زیادہ فیس 30 فی صد سے کم کرکے 15 فی صد سالانہ کرنے کے اقدام سمیت قانون میں دیگر ترامیم بھی کی گئی ہیں۔