7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59
یوایس اوپن ٹینس کے تمام کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے
جنگ نیوز -
نیویارک…یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے نویں روز بارش کی وجہ سے کھیل نہ ہوسکا، ایونٹ کے تمام کوارٹر فائنل آج کھیلے جائیں گے۔نیو یارک میں جاری ایونٹ میں منگل کو موسلادھاربارش کی وجہ سے ویمنز ایونٹ کے دو کوارٹر فائنلز سمیت تمام میچز متاثر ہوئے ، پاکستان کے اعصام الحق اور روہن بوپننا کا ڈبلز ایونٹ کا کوارٹر فائنل بھی آج کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپین رافیال نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے بھی آج ایکشن میں نظر آئیں گے، ایونٹ میں آج مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔