تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:57

چاغی میں پرانی دشمنی پر2 افراد کو قتل کر دیا گیا

جنگ نیوز -
چاغی…جنگ نیوز… چاغی میں پرانی دشمنی کی بناء پر دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔تحصیلدار دالبندین مرید شاہ کے مطابق بدھ کے روز علی الصبح ضلع چاغی کے علاقے سب تحصیل چاغی میں پیشک کے مقام پر نامعلوم گاڑی سوار مسلح افراد نے آتشی اسلحے سے فائرنگ کرکے محمد انور شہ زئی اور ملا گل محمد سمالزئی کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔لیویز حکام نے مزید بتایا کہ قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔لیویز نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.