7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:6
لاہور:مچھرمارادویات کی فروخت میں اضافہ، قیمت بڑھ گئی
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مچھر مار ادویات کی خریداری بڑھ گئی۔ دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔لاہور میں ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے مناسب اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں نے مچھر مار ادویات کی خریداری کیلئے دکانوں کا رخ کر لیا۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ حکومت کی طرف سے ناکافی انتظامات کے باعث وہ اپنے بچاوٴ کے لئے مچھر مار ادویات خرید رہے ہیں۔ لیکن دکانوں میں ملنے والی ادویات اور اسپرے کی قیمتیں اچانک بڑھا دی گئی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مچھر مار ادویات کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے۔