تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:6

پنجاب:ڈینگی کا پھیلاوٴ،سیکریٹری صحت ،ڈی سی اوکی ہائیکورٹ طلبی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی بخار کے پھیلاوٴ میں شدت کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو نوٹس جاری کر دیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر محکمہ صحت اور ضلعی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی۔ شہر میں بروقت سپرے کیا جاتا تو ڈینگی وائرس اتنی تیزی سے نہ پھیلتا۔ لاپرواہی کے باعث ڈینگی وائرس سے معصوم انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو مطلوبہ طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کا بھی نوٹس لے۔ ڈینگی وائرس پھیلنے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.