7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:6
ڈینگی کی روک تھام کیلئے عوام حکومت سے تعاون کریں، طبی ماہرین
جنگ نیوز -
لاہور…طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار کی روک تھام کے لیے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی پھر پور تعاون کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرجاوید اکرم کاکہنا تھا کہ ڈینگی کا مرض خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے سرکاری اسپتالوں میں اس حوالے سے علیحدہ یونٹس بنا دیے گئے ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کے وہ جسم پر مچھر سے بچاوٴ کا لوشن استغمال کریں اور گھروں کے اندر سپرے ضرور کریں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت اکیلی اس مرض پر قابو نہیں پا سکتی۔