7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:18
مدھر بھنڈارکر کا بلاک بسٹر فلم فیشن کا سیکوئل بنانے کا اعلان
جنگ نیوز -
ممبئی …2008میں کئی ایوارڈز جیتنے والی بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم "فیشن"کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلمساز و ہدایتکار مدھر بھنڈارکر نے اپنے نئے پراجیکٹ ہیروئن کے شوٹنگ شیڈول کیساتھ ساتھ اپنے اگلے پراجیکٹ کا اعلان بھی کردیا ہے جسکے تحت وہ ہیروئن کے بعد اپنی بلاک بسٹر فلم"فیشن"کا سیکوئل فیشن ٹو بنائیں گے۔فلم فیشن میں پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جن کیساتھ کنگنا رناوٹ اور مگداہ گھوسے نے معاون ادکاراؤں کی حیثیت سے کام کیا تھا۔ فیشن پارٹ ٹو کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال دسمبر میں ہوگا جسے بھنڈارکراینٹرٹینمنٹ ایک اور کمپنی کیساتھ اشتراک کرکے پروڈیوس کرے گی۔واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ کے بارے میں کوئی اعلان اب تک سامنے نہیں آیا ہے لہٰذا اب دیکھنا یہ ہے کہ پریانکا کو کئی ایوارڈز دلوانے والی فلم کے سیکوئل میں انہیں جگہ ملتی ہے یا نہیں۔