7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
اقبال محمد علی کے بھائی اسحاق خان کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پرست رکن قو می اسمبلی اقبال محمد علی کے بھائی محمد اسحاق خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم ایلڈرزونگ نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136-Aکے کارکن محمد امیر کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین) ۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قو می اسمبلی اقبال محمد علی کے بھائی محمد اسحاق خان اور ایم کیوایم ایلڈرز ونگ نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136-Aکے کارکن محمد امیر کے انتقال پرگہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)، رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق مامجی کے والد حاجی محمد مامجی کے انتقال پر گہرے دکھ افسو س کاا ظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کوصبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)