9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:44
جنوبی کوریا کے صدرکی شمالی کوریاکے ہم منصب سے ملاقات پر آمادگی
جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز…جنوبی کوریا کے صدر لی میونگ باک نے شمالی کوریا کے اپنے ہم منصب کم جونگ ال سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کردی۔ جنوبی کوریا کے صدر نے ٹیلی ویژن پر ایک مباحثے کے دوران کہا کہ اگر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ال خطے میں قیام امن کے عزم کا اظہار کریں تو وہ ان سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ لی نے مزید کہا کہ اگر شمالی کوریا آبنائے کوریا میں امن قائم کرنے اور اشتعال انگیزی سے گریز کی یقین دہانی کرا دے تو وہ کمیونسٹ رہنما کم جونگ ال سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ جنوبی کوریا کے رہنما لی میونگ باک کی صدارتی مدت فروری2013ء میں ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے پہلے بھی پیشکش کی تھی ملاقات سے بامعنی نتائج متوقع ہوں تو وہ کم جونگ ال سے کسی بھی وقت ملاقات پر آمادہ ہیں۔