تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55

بے خوابی انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب کرتی ہے، طبی ماہرین

جنگ نیوز -


لندن…جنگ نیوز…طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بے خوابی انسانی زندگی پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتی ہے۔ لندن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بے خوابی نہ صرف توجہ میں کمی اور غلطیوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس سے کام کرنے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور بعض اوقات نیند کی کمی دل کے دورہ کا بھی سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق کم اور درمیانی عمر کے افراد بے خوابی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ دس ہزار افراد کے معائنہ کے بعد طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزمرہ کے امور کی انجام دہی کیلئے خواتین کو کم سے کم سات گھنٹے اور مردوں کیلئے کم سے کم چھ گھنٹے نیند کرنا ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.