9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:55
پودینہ سے کئی امراض کا اعلاج کیا جا سکتا ہے، ماہرین صحت
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز…ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے کہ پودینہ سے کئی امراض کا اعلاج کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین نے پودینہ کو صحت کیلئے انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ پودینے کی خوشبو لعب بنانے والے غدود کو متحرک کر دیتی ہے جوکہ کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور معدے کو فعال رکھتے ہیں۔ پودینے کے استعمال سے نہ صرف متلی اور سر درد کا فوری خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ سانس سے متعلق تمام پیچیدگیوں، حلق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کو درد کر دیتا ہے۔ پودینے کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کیلئے بھی کارآمد ہے۔ یہ دن بھر کی تھکن کو دور کرنے اور آنتوں کی صفائی میں بھی انتہائی مفید ہے۔ ایک تازہ تحقیق کے مطابق پودینے کا جوس انسانی جلد کیلئے بہترین کلینزر ہے جسے چہرے پر لیپ کرنے سے چہرہ شاداب ہوتا ہے اور تمام جلدی بیماریاں اور چہرے کے کیل مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔