9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:6
یہودیت کیخلاف بیانات برطانوی فیشن ڈیزائنر گالیانوپر8ہزار یورو جرمانہ
جنگ نیوز -
پیرس...مشہور زمانہ برطانوی فیشن ڈیزائنر جان گالیانو پر پیرس کی ایک عدالت نے آٹھ ہزار یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔گالیانو پر یہودیت کیخلاف بیانات دینے کا الزام ثابت ہوا ہے۔جان گالیانو کا شمار دنیا کے اعلیٰ ترین فیشن ڈیزائنرز میں کیا جاتا ہے۔ چھ مہینے پہلے گالیانو پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے پیرس کے ایک بار میں کچھ لوگوں سے بدتمیزی کی اوریہودیت سے متعلق توہین آمیز جملے کہے اور نازی لیڈر ایڈوولف ہٹلر کی تعریف کی تھی۔ اس واقعہ کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ہاوٴس کرسچن ڈیور نے گالیانو کو نوکری سے نکال دیاتھا۔ عدالتی سماعت میں گالیانو نے عدالت سے اس معاملے پر معذرت کی تھی۔