تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:29

پشاور: ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد5ہوگئی

جنگ نیوز -
پشاور...لاہور میں ملازمت کرنیوالے چوبیس سالہ عباد علی میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پشاور میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔چوبیس سالہ عباد علی لاہور میں کمپیوٹر آ پریٹر ہے پشاور آنے کے بعد وہ بخار میں مبتلا ہوا جس کے بعد اسکو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں اسکے خون کے ٹیسٹ کے بعد عباد علی میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق پشاور میں نیا کیس سامنے آنے بعد شہر میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد پانچ جبکہ خیبر پختون خوا میں مجموعی طور پر 11تک جا پہنچی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.