9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:7
بھیڑ کی درست پیشگوئی:نیوزی لینڈنے رگبی میچ جیت لیا
جنگ نیوز -
آک لینڈ...ساتویں رگبی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹونگا کو 10 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے شکست دے دی، اس طرح بھیڑ سونی وول کی پہلی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔پال دی آکٹوپس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رگبی ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی بھیڑ سونی وول کی پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، بلیک جرسی میں ملبوس تین سالہ بھیڑ کے سامنے جب نیوزی لینڈ اور ٹونگا کے جھنڈے رکھے گئے تو اس نے نیوزی لینڈ کا انتخاب کیا۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں آل بلیکس نہ صرف پراعتماد انداز میں میدان میں اتری بلکہ ٹونگا کو 10 کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے شکست دینے میں کامیاب ہوئی۔ یوں سونی وول کی پہلی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔