10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:17
لاہور میں ڈینگی بخار کے 290 نئے مریض سامنے آگئے
جنگ نیوز -
لاہور ... لاہور میں ڈینگی بخار کے 290 نئے مریض سامنے آگئے ، صوبے میں مریضوں کی کل تعداد دو ہزار چارسو اکانوے ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے مچھر مار ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیدیا،محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید تین سو سترہ ڈینگی کیسز سامنے آنے سے صوبے میں تعداد دو ہزار چار سو اکانوے جبکہ لاہور میں دو ہزار دو سو باون ہوگئی ہے ، 81 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے لیے آوٹ ڈورز بھی کھول دیے گئے ہیں، انہوں نے منتخب نمائندوں کوہدایت کی ہے کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے سوشل سیکورٹی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کوبھی متحرک کرنیکی بھی ہدایت کی لاہورمیں ڈینگی بخار کے 290نئے مریض سامنے آگئے ۔