تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:29

سندھ میں کل شام سے مزید بارشوں کی پیش گوئی

جنگ نیوز -


کراچی…اتوار کی شام سے صوبہ سندھ میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی ہے۔ جبکہ رواں موسم کے دوران اب تک سندھ میں 180فی صد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔مٹھی میں سب سے زیادہ 1170ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے صوبہ سندھ میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ پیراورمنگل کے روزسندھ کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے۔سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔آئندہ چندروزکے دوران کشمیر،پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوااورمشرقی بلوچستان میں مزیدمون سون بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون کے دوران اب تک سندھ میں معمول سے 180فیصدزیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مٹھی میں سب سے زیادہ بارش1170ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔میرپورخاص میں 676،نوابشاہ میں570 اور چھور میں571 اوربدین میں 523 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کیدوران کشمیر،پنجاب،سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، ڈی آئی خان اور ہزارہ ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،پنجاب، سندھ اوربالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ جبکہ سندھ میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں 40ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ساہیوال34،پاراچنار32،چھور28،شورکوٹ24، مری23 کاکول 18، کامرہ میں 14،گڑھی دوپٹہ میں12،بدین11،فیصل آباد اور بہاولنگر 8،رسالپور،ہنزہ اورراولاکوٹ میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدلی کے باعث کراچی میں خشک سالی ہوا کرے گی۔جبکہ خوش سالی والے علاقوں میں آئندہ زیادہ بارشیں ہوں گی۔ رواں سیزن میں مون سون بارشوں سے حاصل ہونے والے پانی کی مقدار 37ملین ایکڑ فٹ ہے۔ ماہرین کے مطابق آئندہ چند سالوں میں پاکستان بھر میں موسم میں شدت ریکارڈ کی جائے گی۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے نئی پالیسیاں وضع کی جانی چاہئیں۔ حالیہ بارشوں سے سندھ کے ریگستانی علاقوں میں خشک سالی ختم ہوگی اور کاشتکاری کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.