تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

راولپنڈی:ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کے سابق ایم ایس کو 5 سال قید کی سزا

جنگ نیوز -
راولپنڈی ....راولپنڈی میں اینٹی کرپشن کی عدالت نے جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کے سابق ایم ایس اور خاتون ڈاکٹر سمیت پانچ ڈاکٹر کو پانچ ، پانچ برس قی کی سزا سنادی ہے۔ انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج ملک نذراحمد نے ڈی ایچ کیو راولپنڈی اسپتال میں جعلی ڈگریوں پر بھرتی کے مقدمہ کا آج فیصلہ سنایا، فیصلے میں سابق ایم ایس ڈاکٹرخالد، خاتون ڈاکٹرعفت ، ڈاکٹرعلاوٴالدین،ڈاکٹرنصیرالدین، ڈاکٹرصلاح الدین کو سزا سنائی گئی ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کے ہیڈکلرک عرفان کو 5 برس اور کلرک آصف کو بھی 3 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت نے اس کیس میں ڈاکٹربلال اور اکاوٴنٹنٹ رشید کو بری کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.