تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:55

الطاف حسین کی نیوزکانفرنس حقائق کیخلاف ہے،مسلم لیگ ن

جنگ نیوز -
لاہور......مسلم لیگ نون نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی نیوزکانفرنس کو حقائق کیخلاف اور وقت کا ضیاع قرار دیا ہے۔احسن اقبال کاکہناہیکہ الطاف حسین نے ذوالفقار مرزا کے الزامات کا جواب نہیں دیا۔ مسلم لیگ نون کے ترجمان احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ الطاف حسین نے حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا، انہوں نے ملک کی تقسیم کا جو نقشہ پیش کیا وہ سال 2000ء میں پہلے ہی منظر عام پر آچکا ہے۔ احسن اقبال کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے، جس سے متعلق سکیورٹی رپورٹ میں مسلح جتھہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.