تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:34

اسلام سے جنگ تھی نہ ہوگی،اوباما

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکی صدر بارک اوباما کا کہناہے کہ امریکاکی اسلام کیساتھ جنگ تھی نہ کبھی ہوگی، اتحادیوں کے ساتھ مل کر القاعدہ کو ناکام بناتے رہیں گے،ایک بھارتی اخبار کو انٹرویومیں امریکی صدر بارک اوباما کاکہنا تھا کہ نائن الیون کا واقعہ صرف امریکا پر ہی نہیں بلکہ دنیا اور انسانیت پر حملہ تھا۔ انھوں نے کہاکہ حملے کے دس سال مکمل ہونے پر سانحہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والے تقریباٍ تین ہزار افراد کو یاد کیا جائے گا، جبکہ مختلف ممالک کے امریکی سفارت خانوں میں بھی نائن الیون کی یاد میں تقریبات کاانعقاد کیا جارہاہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کی دیگر قیادت کاخاتمہ کرکے انھیں شکست کی راہ دکھا دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.