11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:7
نیویارک فیشن ویک تمام تررنگینیوں کے ساتھ جاری
جنگ نیوز -
نیویارک فیشن ویک تمام تررنگینیوں کے ساتھ جاری
نیویارک…نیویارک فیشن ویک اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، امریکی خاتون اول مشعل اوباما کے ڈریس ڈیزائنر ،،پرابل گرنگ کا نیا کلکیشن متعارف کرایا گیا،پرابل گرنگ کے ڈیزائن کیے ملبوسات پہننے والوں میں امریکی خاتون اول ہی نہیں،ہالی وڈ کی کئی اہم شخصیات بھی شامل ہیں، موسم بہارکی مناسبت سے تیارکردہ پرابل کے ملبوسات پہنے ماڈلز ریمپ پر آئیں تو انھیں دیکھنے والوں نے پسندیدگی کی سند عطاکی،شوخ رنگوں والے پرنٹڈ ملبوسات میں لیدر جیکٹس اور پینٹس کا بھی اپنا ایک منفرد انداز تھا۔