تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:10

وینس فلم فیسٹول:فاسٹ بہترین فلم قرار

جنگ نیوز -


وینس ... روسی ڈائرکٹر الیکزینڈر سخاروف کی جرمن پس منظر پر بنائی جانے والی فلم فاسٹ نے وینس کے فلمی میلے میں بہترین فلم کا گولڈن لائن ایوارڈ حاصل کرلیا،اٹلی میں ہونے والے وینس فلم فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ ختم ہوگیا،آخری روزجیوری نے کامیاب فلموں اور اس کی ٹیم میں ایوارڈ تقسیم کئے، روسی فلم فاسٹ نے بہترین فلم کا گولڈن لائن ایوارڈ جیتا،بہترین ڈائرکٹر کا سلور لائن اعزازچین کے شینگ ڑن کائی کو فلم،پیپل ماوٴنٹین پیپل سی پر دیا گیا،اٹلی کی امیگریشن پر بنائی گئی فلم ٹیری فرما کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا،بہترین اداکار کا اعزاز آئرلینڈ کے مائیکل فیس بینڈر اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ چین کی ڈینائی کو دیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.