تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:56

متاثرین کیلئے فی الحال امداد کی اپیل کی ضرورت نہیں، نوازشریف

جنگ نیوز -


حیدرآباد…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے فی الحال امداد کی اپیل کرنے کی ضرورت نہیں،لیکن مانگنے کی عادت پڑگئی ہے۔ کراچی میں جو تما شا لگا ہے اس میں الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے۔یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں سابق صوبائی ڈاکٹر عرفان گل مگسی کے گھر پر صحافیوں سے گفتگو کی۔ نوازشریف نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے جن علاقوں میں تباہی ہوئی انہیں فوری طورپرآفت زدہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ سیلاب زدہ افراد کو امداد ضرورملنی چاہیے لیکن فی الحال امداد کی اپیل کرنے کی ضرورت نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو متحد ہونا چاہیے ، ان کا کوئی ذاتی ایجنڈانہیں، قومی ایجنڈے کے لئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام متعلقہ حلقوں کو مل کربیٹھناچاہیے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ قائد اعظم کا پاکستان ہے مگرقائد کے خوابوں کی تعبیر نہیں،آج پاکستان کا جو حال ہے اس سے قائدکی روح کوبھی تکلیف ہوتی ہوگی۔ ایک سوال پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی ویڈیو کانفرنس پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔کراچی میں جو تماشہ لگا ہے اس میں الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے والی بات ہے،کراچی میں لاکھوں لوگوں کوروزگارمل رہا تھاایک دن میں سب ختم ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.