11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:56
پشاور میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار
جنگ نیوز - پشاور میں ہلکی بارش کے بعد حبس کی شدت میں کمی آئی ہے اور موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع آبر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 5.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34جبکہ کم سے کم 25ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویثرن میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔