تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:7

پشاور آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل بارہ گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچے گی۔ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے پشاور آنے والی خیبر میل بارہ گھنٹے تاخیر سے شام سات بج کر 45منٹ پر پہنچے گی۔جبکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس دس گھنٹے ،عوام ایکسپریس چھ گھنٹے جبکہ کوئٹہ ایکسپریس تین گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچیں گی۔پشاور سے کوئٹہ جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.