11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:30
آئی ایم ایف کے سیاسی مطالبے کسی صورت قبول نہیں کرینگے، بیلا روس
جنگ نیوز -
منسک …جنگ نیوز…سابق سویت ریاست بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے سیاسی مطالبوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی انتظامیہ اقتصادی اور مالیاتی ماہرین پر مشتمل ہے لیکن وہ ہم سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس قسم کے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ کیا کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سیاسی مطالبے کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اقتصادی بحران کے بعد بیلاروس نے آئی ایم ایف سے قرضے کی درخواست کی تھی لیکن عالمی مالیاتی ادارے نے پہلے سیاسی قیدی رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ الیگزینڈر لوکاشنکو نے مزید کہا کہ آئی ایم کو جمہوریت کا پتہ ہی نہیں، انہیں جمہوریت ہم سے سیکھنی چاہیے، یہ کونسی جمہوریت ہے جس سے وہ ہماری کرنسی مارکیٹ کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پھر ہمیں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔