تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:7

افغانستان میں نائن الیون کی یادگاری تقریب کا اہتمام

جنگ نیوز -
ہلمند… افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پر گیارہ ستمبر کے ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے اس امریکی فوجی اڈے ”کیمپ جیکسن“ پر معمول کا پرچم اتار کر امریکی پر چم لہرایا گیا۔کابل میں امریکی سفارتخانے میں بھی نائن الیون کے حوالے سے یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کمانڈر ایساف جنرل جان ایلن نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج ان سب لوگوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہیں ہم نے دس سال پہلے کھویا ہے۔ افغان وزیرخارجہ زلمے رسول نے کہا کہ ان کا ملک آج بھی امریکا کے درد کو بخوبی محسوس کرتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.