تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:7

حکمران ڈالروں کیلئے امریکہ نواز پالیسی پر گامزن ہیں ، پروفیسر ابراہیم

جنگ نیوز -
پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیرسینیٹرپروفیسرابراہیم نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ڈالروں کے لئے امریکہ نوازپالیسی قوم پرمسلط کررکھی ہیاورعوامی نیشنل پارٹی نے امریکہ سے ڈالرلینے کے الزام کی تردید نہیں کی۔پشاور پریس کلب میں ”نائن الیون ایک ڈرامہ اوراس کے اثرات“ کے موضوع پرسیمینارسے خطاب میں پروفیسر ابراہیم کا کہناتھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملوں کی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے کمیشن کو سی آئی اے نے حقیقت سامنے لانے سے روک دیا۔ جس کا اعتراف خود کمیشن کے چیئرمین نے کیا ہے ان کا کہناتھا کہ امریکہ نے نائن الیون کو بہانہ بناکرافغانستان پرحملہ کرکے ہزاروں بے گناہ افغانوں اورپاکستانیوں کو مارڈالا۔ اورپاکستانی فوج کو عوام سے لڑوانے کی سازش کی۔ ان کا کہناتھا کہ اب بھی حکمران اس جنگ سے الگ ہو جائیں توپاکستان میں امن بحال ہوجائیگا۔پروفیسرابراہیم کا کہناتھا کہ دنیامیں تبدیلی آنے والی ہے اورامریکہ کا وجود ختم ہوکررہے گا۔ سیمینارسے سابق سفارت کاررستم شاہ مہمند نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون کے بعدامریکہ افغانستان میں دس ارب ڈالرخرچ کرچکا ہے لیکن خطے میں دہشت گردی اوربدامنی میں کمی کے بجائے اضافہ ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.