11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:6
ملتان:کنویں میں گرنے والے 12سالہ بچے کو بچالیا گیا
جنگ نیوز -
ملتان… ملتان میں 12 سالہ بچہ مرغی کے بچے کو بچاتے ہوئے ٹیوب ویل کے گہرے کنویں میں جا گرا، ریسکیو آپریشن کے بعد بچے کو کنویں سے زندہ نکال لیا گیا۔ملتان کے علاقہ بستی سلطان پور میں ماسٹر ادریس کے زرعی اراضی پرمحمد رمضان عرصہ دراز مقیم ہے جس کا 12 سالہ نواسہ زبیر کنویں کے اندر گر جانیوالے مرغی کے چوزے کو کنویں میں اتر کر بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک سیڑھی ٹوٹ جانے سے کنویں میں جاگرا۔بچے کو طبی امداد کیلئے نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ بچے کے زندہ نکل جانے کے بعد اس کے والدین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے اس موقع پر اللہ تعالی کا بیحد شکر ادا کیا ۔