تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

قائداعظم ایک لبرل،پروگریسو اوروسیع النظررہنماتھے، الطاف حسین

جنگ نیوز -


لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ بانیء پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح ایک لبرل،پروگریسو اوروسیع النظررہنماتھے۔ بانیء پاکستان کی برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم محمدعلی جناح ایک روشن خیال اورلبرل انسان تھے جومذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر یقین رکھتے تھے اوروہ انتہاپسندی کے خلاف تھے جس کاکھلااظہارانہوں نے قیام پاکستان کے وقت 11اگست 1947ء کوپاکستان کی دستورسازاسمبلی سے اپنے تاریخی خطاب میں کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کے نظریات اوردرس وتعلیم کے مطابق مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء کوپروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.