11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں فلڈ ایمرجنسی ریلیف سیل قائم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں فلڈ ایمرجنسی ریلیف سیل قائم کر دیا گیا۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق متاثرین کی مدد کیلئے وزیر اعظم فلڈ ریلیف کے نام سے بینک اکاوٴنٹ بھی کھولا گیا ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کمیٹی کا پہلا اجلاس فلڈ ریلیف کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہو گا۔ ریلیف سیل سندھ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا ۔