تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

ڈینگی وائرس پر پنجاب حکومت ڈرامہ بازی کر رہی ہے،پرویز الٰہی

جنگ نیوز -


لاہور… سینئر وفاقی وزیر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ڈینگی مرض کے معاملے میں حکومت پنجاب محض ڈرامہ بازی کر رہی ہے اور مرض کم ہونے کے بجائے تیزی سے پھیل رہا ہے۔چودھری پرویزالٰہی نے اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کو روکنے کیلئے بروقت کارروائی نہ کرنے کے ”ذمہ دار اعلیٰ“ شہباز شریف ہیں ۔جنہوں نے صوبے میں اسپتالوں سمیت تمام اداروں کا انفراسٹرکچر برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے اسے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کا گڑھ بنا دیا ہے اور جن مضر صحت ادویات کا سپرے کیا جا رہا ہے ان سے مچھر مرنے کے بجائے عوام دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.