تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:28

لاہور: انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تیاری میں بھی کمپیوٹر کی’ غلطی ‘

جنگ نیوز -


لاہور…میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تیاری میں بھی کمپیوٹر کی غلطی سامنے آ گئی ہے ،جس کی وجہ سے لاہور بورڈ میں آرٹس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشنیں تبدیل ہو گئی ہیں۔چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر محمد اکرم کاشمیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن 940 نمبروں کے ساتھ سارہ زاہد کی تھی، لیکن سارہ عباس کے کلیم پر ری چیک کیا گیا تو اس کے ایجوکیشن میں 93نمبر نکلے جو کمپیوٹرکی غلطی کی وجہ سے29درج تھے،اس طرح سارہ عباس کے نمبر891سے بڑھ کر955ہوگئے،اور وہ پہلے نمبر کی حق دار ٹھہریں۔ نوٹیفکیشن میں درستی کے بعدسارہ زاہد 940نمبروں کے ساتھ دوسری اورسعدیہ ارشد 933 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آ گئیں۔چیئرمین بورڈنے انچارج کمپیوٹرسیکشن میاں طارق کومعطل کرکے2رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.