تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:34

تاجر کی عدم دستیابی کے خلاف شیر شاہ کباڑی مارکیٹ بند رہے گی

جنگ نیوز -


شیر شاہ. . . . .. . شیرشاہ کباڑی مارکیٹ ایسوسی ایشن نے تاجر کی عدم بازیابی کے خلاف آج سے غیرمعینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوروں کے ہاتھوں شیر شاہ کے مغوی تاجروں کو فی الفور بازیاب کرایاجائے۔ ذرائع مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شیرشاہ کباڑی مارکیٹ سے نامعلوم مسلح افراد خالد نامی تاجر کو اغوا کرکے لے گئے تھے تاہم اغواء ہونے والے تاجر کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔مارکیٹ ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق تاجروں نے یقین دھانی پر مارکیٹ کھولی تھی تاہم اغوا ہونے والے تاجر کی بازیابی نہ ہونے پر ہڑتال کے لئے مجبور ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں بھتہ خوروں کی کھلے عام بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے تاجر سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں اور احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں اور بھتہ خوروں نے تاجروں اور کاروباری حضرات کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.