12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:31
اداکار میٹ ڈیمن کی ایکشن تھرلر فلم باکس آفس پر سب سے آگے
جنگ نیوز -
اینجلس…ہالی وڈ اداکار میٹ ڈیمن ایک بار پھر چھاگئے، ان کی نئی فلم CONTAGION نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر قبضہ کرلیا۔ خطرناک اور جان لیوا وائرس کا حملہ اور اس سے پھیلنے والی تباہی فلم کا موضوع ہیاور سائنس دان اس سے بچنے کیلئے کوشش میں مصروف ہیں جس میں اسٹار اداکار میٹ ڈیمن کی اداکاری اورکہانی کے تھرل نے فلم بینوں کوکافی متاثر کیاہے اس طرح فلم امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔CONTAGION نے ریلیز کے تین روز میں دو کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کمائے۔