تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:31

یو ایس اوپن : آسٹریلیا کی سمانتھا نے سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست دیدی

جنگ نیوز -


نیویارک…آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر نے امریکہ کی سرینا ولیمز کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا، نیویارک میں جاری ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کی اسمانتھا اسٹوزر نے سابق چیمپین سرینا ولیمز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا، اسٹوزر نے پہلا سیٹ 6-2 اور پھر دوسرا 6-3 سے جیت کر اپنے کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا، آج مینز ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپین رافیال نڈال اور ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ مدمقابل ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.