12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:34
ٹرینوں کی کوئٹہ آمدورفت میں آٹھ گھنٹے تک کی تاخیر
جنگ نیوز -
کراچی اورکوئٹہ سے پشاورآنے والی ٹرینوں کو آج بھی 6 سے 14 گھنٹوں کی تاخیرکاسامنا ہے محکمہ ریلوے پشاورکے مطابق کراچی سے پشاورآنے والی عوام ایکسپریس 14 گھنٹوں کی تاخیرسے گزشتہ شام چھ بجے کے بجائے آج صبح دس بجے پہنچی۔ کراچی ہی سے آنے والی خیبرمیل ایکسپریس سات گھنٹوں کی تاخیرسے دن ایک بجے کے بجائے شام سات بجے پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی طرح خوشحال ایکسپریس 12 گھنٹوں کی تاخیرسے صبح پونے 6بجے کے بجائے رات آٹھ بجے پہنچے گی۔ عوام ایکسپریس 6 گھنٹوں کی تاخیرسے صبح 6 بجے کی بجائے دن بارہ بجے پہنچے گی جبکہ کوئٹہ سے پشاورآنے والی کوئٹہ ایکسپریس ساڑھے تین گھنٹوں کی تاخیر سے آٹھ بجے کی بجائے ساڑھے گیارہ بجے پشاورپہنچے گی۔