12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:47
ہم جیسے پیپلز پارٹی کے کارکن کے پاس کوئی شوگر ملز نہیں،پیر مظہرالحق
جنگ نیوز -
کراچی…پیپلزپارٹی کے سینئررہ نما پیرمظہر الحق نے کہاہے کہ میں نے سچ بولا ہے پارٹی کے سینئرکارکنان کے بارے میں رویہ درست کیا جانا چاہیے یہ وقت بتائے گا کون درست ہے اور کون غلط۔اپنے بیان میں پیرمظہر الحق نے کہا ہے کہ میں نے سچ بولا ہے، جنہیں پاکستان کا لیڈر بننے کا شوق ہے سن لیں ہم جیسے ادنی کارکن کے پاس کوئی شوگر مل نہیں ہے۔ پیرمظہرالحق کا کہنا تھا کہ میرے پاس سب سے قیمتی اثاثہ قربانیاں، جیل، جلاوطنی اور پارٹی ڈسپلن کے مطابق مکمل وفاداری ہے کبھی پہلے یرغمال ہوئے نہ اب ہوں گے،۔ پیرمظہرالحق نے کہا کہ جوضرورت سے زیادہ پبلسٹی چاہتے ہیں اپنے جوتے کے بجائے بڑے سائز میں پاوٴں ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک بڑاسمندرہے،جس میں پہلے بھی خود کو تیس مار خان سمجھنے والے بہہ گئے ہیں جن کا اب کوئی اتا پتا نہیں۔جن کو جس نمونے کی سیاست ہو کرنی ہے کریں لیکن پارٹی کے سینئر کارکناں کے بارے اپنا میں رویہ درست کریں۔پیر مظہرالحق نے کہا کہ یہ فیصلہ وقت کرے گا کون درست ہے کون غلط۔