12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
پریانکا چوپڑا کی ملبوسات کی پروموشن کیلئے ریمپ پر واک
جنگ نیوز -
کلکتہ …جنگ نیوز… بالی ووڈ اداکار پریانکا چوپڑا نے ملبوسات کی پروموشن کیلئے ریمپ پر واک کی۔ بھارتی ڈیزائنر نیتالولا کے بنائے ہوئے ملبوسات کی نمائش کا انعقاد کلکتہ میں کیا گیا جس میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مختلف لباس اور زیورات پہن کر ریمپ پر واک کی۔ انہوں نے نیتالولا کے ڈیزائن کئے ہوئے لہنگے کی بے حد تعریف کی اور اسے اچھوتا قرار دیا۔ اس موقع پر بنگالی اداکارہ چترجی نے بھی ڈیزائنر کے کام کو سراہا اور اسے اچھی کاوش قرار دیا۔