تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کا بینظیر بھٹو اسپتال کا اچانک دورہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج اچانک بے نظیر بھٹو اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اسپتال میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے اسپتال انتظامیہ کو ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اسپتال میں عدم صفائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتال انتظامیہ پر اظہار برہمی کیا اور صفائی کے انتظامات کو فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔وزیرا علی نے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لئے بلڈ ٹیسٹ کا کاونٹر لیبارٹری کے قریب بنایا جائے تاکہ مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.