تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

پنجاب میں ڈینگی کا مرض بے قابو،10ہلاک،3ہزار سے زائد متاثر

جنگ نیوز -


لاہور…سیکرٹری منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب عطاء اللہ صدیقی تین روز ڈینگی بخار میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ ڈینگی کا ایک مریض آج خوشاب میں بھی جاں بحق ہو گیا۔ یہ مرض اب تک دس افراد کی جان لے چکا ہے۔ لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد تین ہزار چالیس پر پہنچ چکی ہے۔ ڈینگی وائرس نے لاہوریوں کو دہشت زدہ کر دیا۔ آئے روز ہلاکتوں نے شہر کا ماحول سوگوار کر دیا۔ آج ڈینگی وائرس نے منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے سیکرٹری عطاء اللہ صدیقی کو اپنا شکار بنایا۔ وہ جمعہ کے روز اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ نجی اسپتال میں علاج ہوتا رہا، ڈینگی وائرس نے عطاء اللہ صدیقی کی طبیعت سنبھلنے نہ دی اور وہ دم توڑ گئے۔ عطاء اللہ صدیقی کے برادر نسبتی کاکہنا ہے کہ نجی اسپتال انتظامیہ کے نزدیک ایک انسان کی جان سے زیادہ پیسوں کی اہمیت تھی جو علاج کی بجائے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ مرحوم کی بیوہ نے الزام لگایا کہ ان کے شوہرکو ڈی ایم جی آفیسر شفقت رانجھا نے ذہنی اذیت میں مبتلا کئے رکھا جس کے باعث وہ ڈینگی بخار کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ دوسری جانب بخار میں مبتلا لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کر رہی ہے، رش کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ شہریوں کی جانب سے پلیٹ لیٹس کٹس کی کمی کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ لاہور میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.