تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

جاپان میں جوہری توانائی کے استعمال کے خلاف مظاہرے

جنگ نیوز -
ٹوکیو … جنگ نیوز…جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور دیگر شہروں میں جوہری توانائی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں میں تقریباً ساڑھے تین ہزار افراد نے شرکت کی۔ چار مظاہرین نے وزارت توانائی کے دروازے پر دس روزہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی منتظم کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے جوہری توانائی کے خلاف احتجاجی نعرے بھی لگائے۔ مظاہروں کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.