12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
لیبیا میں معمر قذافی کا انٹیلی جنس سربراہ گرفتار
جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز… لیبیا میں باغیوں نے معمر قذافی کے اہم انٹیلی جنس عہدیدار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں کے ایک ترجمان نے بتایا کہ معمر قدافی کی ایکسٹرنل سیکورٹی آرگنائزیشن کے سربراہ بایزید دوردہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے عنقریب عبوری کونسل کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ صحافیوں کی ایک ٹیم کو طرابلس کے ضلع زیناطہ کے اس مکان کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں پر سابق وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف زیرحراست ہیں۔ بایزید دوردہ نے موسیٰ قوسیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد اس ادارہ کی سربراہی سنبھالی تھی۔