تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

فلم ”اگنی پت“ کے ری میک نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز… بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم اگنی پت کے ری میک نے ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچا دی۔ ایک ہفتہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد اس فلم کا ٹریلر دیکھ چکے ہیں۔ بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی فلم اگنی پت سے پہلے ان کے والد نے 1990ء میں بنائی تھی جس میں امتیابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم ساز کرن جوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم ریلیز کے بعد بزنس کے سارے ریکارڈ توڑ دے گی۔ اگنی پت کو ماضی میں بھی سپرہٹ فلم قرار دیا جا چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.