تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

امریکہ نے ترکی میں جاسوس طیاروں کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکہ نے عراق سے فوجی انخلاء کے تناظر میں ترکی میں بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا ہے۔ امریکی خبررساں ادارہ کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے بتایا کہ عراق سے فوجی انخلاء کی صورت میں شمالی عراق میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے مختلف امکانات پر غور کیا جا رہا ہے اور اس میں جاسوس طیاروں کی ترکی میں تعیناتی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت امریکہ شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی سے منسلک علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے فضائی نگرانی سے حاصل ہونے والی معلومات میں ترکی کو شریک کر رہا ہے۔ یہ جاسوس طیارے عراق میں مختلف امریکی ایئربیسوں سے پروازیں کر رہے ہیں۔ عہدیدار نے بتایا کہ 31 دسمبر کو عراق سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی صورت میں سیکورٹی کے کئی امور اوباما انتظامیہ کیلئے توجہ طلب رہیں گے۔ ترکی کی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.