12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
گیس کی کمی:کے ای ایس سی نے پھر 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی وارننگ دیدی
جنگ نیوز -
کراچی …گیس اور ایندھن کی فراہمی میں مسلسل کمی، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر میں 12 گھنٹے لوڈشیدنگ کی وارننگ دیدی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق ادارے کی جانب سے ایندھن اور گیس کی دستیابی میں کمی کے باعث شہر میں لوڈشیڈنگ ناگزیر ہوگئی ہے۔ کے ای ایس سی کے مطابق لوڈشیدنگ کو معمول پر رکھنے کیلئے 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے یاگیس کی عدم دستیابی کی صورت میں 1700 ٹن ایندھن درکار ہوگا۔کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ ایندھن یا گیس کی عدم فراہمی کی صورت میں ادارے کی جانب سے آیندہ 24 گھنٹوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے کردیا جائیگا۔