تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

حساس ادارے نے براہمداغ کو پناہ گزین کا درجہ دینے کی مخالفت کی تھی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…دوہزار نو کے ایک مراسلے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے حساس ادارے نے بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کو بیرون ملک پناہ گزین کا درجہ دینے کی مخالفت کی تھی۔ اٹھارہ دسمبر دو ہزار نو کو اسلام آباد سے امریکی سفیر این پیٹرسن نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ کی طرف سے پاکستان میں نامزد کیے جانیوالے عہدیدار سے تیرہ دسمبر کو ہونیوالی ملاقات کی تفصیل بیان کی گئی۔ مراسلے میں عہدیدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق اقوام متحدہ کا ادارہ برائے پناہ گزین چاہتا تھا کہ براہمداغ بگٹی کی افغانستان سے یورپ منتقلی پر حکومت پاکستان منفی ردعمل ظاہر نہ کرے۔ مراسلے کے مطابق پاکستانی حساس ادارے کے سربراہ نے براہمداغ بگٹی کی وطن واپسی اور مقدمے کا سامنا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ پاک فوج براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ گزین کا درجہ دینے کی حمایت نہیں کریگی۔ این پیٹرسن نے مراسلے میں ریمارکس دیے کہ حساس ادارے کے سربراہ سے گفتگو کے بعد امریکی سفارت خانے نے اقوام متحدہ کے پناہ گزین مشن کو مشورہ دیا کہ وہ براہمداغ بگٹی کیساتھ سیاسی پناہ دلوانے کے معاملے سے دست بردار ہوجائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.