13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:32
وردک میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی حقانی نیٹ ورک نے کی تھی،پینٹاگون
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . ترجمان پینٹا گون کا کہناہے کہ نائن الیون کے 10 سال مکمل ہونے افغان صوبے وردک میں ہونے والے خودکش حملے کی منصوبہ حقانی نیٹ ورک نے تیار کی تھی۔واشنگٹن میں ترجمان پینٹاگون جارج لٹل کا کہنا تھاکہ نائن الیون کے 10 سال مکمل ہونے پر افغان صوبے وردک میں امریکی فوج پر خود کش حملے کا منصوبہ حقانی نیٹ ورک نے تیار کی تھی۔خود کش حملے میں 4افراد ہلاک جبکہ 77 امریکی فوج اہل کار زخمی ہوئے تھے، جبکہ طالبان نے ذمہ دار قبول کی تھی،ترجمان پینٹاگون کا کہناتھاکہ امریکی فوج پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،امریکی فوج پر اس قسم کے حملے ناقابل قبول ہے ،اس قسم کے حملے بند ہونا چاہیے۔